فرانس میں پٹرول بحران رونما ، حکومت کی مظاہرین کو جوابی کریک ڈائون کی دھمکی

بریکنگ نیوز ٹوڈے :فرانس کی حکومت نے ملک میں جاری پیٹرول بحران پر ریفائنریز کی جانب سے کی گئی ہڑتال پر جوابی کریک ڈائون کی دھمکی دے دی ہے ۔ 

 

نیوز ٹوڈے : یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا جب پٹرولیم ریفائنریز کے ملازمین  بہتر تنخواہوں کے لیے   احتجاج کر رہے ہیں ۔

 

فرانسیسی حکا م اولیور ویران کی جانب سے بیان جاری کیا  گیا کہ ہم اس صورتحال کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، حکومت چاہتی ہے کہ ملازمین کو ان کے حقوق فراہم کیے جا ئیں ۔

 

فرانسیسی وزیر کا کہنا تھا کہ پیر کی شام فرانس میں 29.4 فیصد پیٹرول اسٹیشن مشکلات کا شکار ہے،جن میں سینکڑوں لوگوں کو بھی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا ۔

 

انہوں نے فرانسیسی شہریوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کو مزید خراب کرنے سے بچنے کے لیے ایندھن کا ذخیرہ نہ کریں،یاد رہے کہ اس سے قبل روشنیوں کے شہر پیرس میں ایک طویل   دورانیہ تک  بجلی کی فراہمی معطل رہی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : فرانس کو ان مشکلات کا  سامنا روس یوکرین کی جنگ کے بعد سے کرنا پڑ رہا ہے ،مگر  اتحادی ہونے کے باعث فرانس امریکا اور دیگر مغربی ممالک  کا ساتھ چھوڑنے سے بھی قاصر ہے ،لہٰذا نتائج عوام کو بھگتنے پڑ رہے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : ترکی نے یونان پر حملے کیلیے ایسی جماعت تیار کی ہے کہ سانپ بھی مر جاۓ اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+