امریکا نےیوکرین کو فضائی دفاعی نظام دیا تو روس یوکرین تنازع بڑھ سکتا ہے،روس

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس نے  امریکا  کو خبردار کرتے ہو ئے کہا کہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام دینا روس یوکرین تنازع کو بڑھا دے گا  جس کے نتائج امریکا کے لیے بھی حیران کن ثابت ہو سکتے ہیں ۔

 

نیوز  ٹوڈے : امریکی صدر بائیڈن کے یوکرین کو فضائی دفاعی نظام دینے کے وعدے پر ترجمان کریملن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ یوکرین کو امریکی فضائی دفاعی نظام کی ترسیل سے تنازع بڑھے گا ۔

 

انہوں نے کہا کہ  ایسا  کر کے امریکا   یوکرین اور یوکرین کی عوام  کی مشکلات میں اضافہ  کرے گا ،انہوں نے کہا کہ امریکی مدد یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے مقاصد کو تبدیل نہیں کرسکتی۔

 

واضح رہے کہ امریکی صدر نے حال ہی میں ٹیلیفونک بات چیت میں یوکرینی صدر زیلنسکی کو دفاعی مدد فراہم کرنے کا کہا تھا،تاہم روس کی جانب سے  یوکرین کے ساتھ ساتھ اس کے اتحادیوں  اور امریکا کو بھی انتباہ کر دیا گیا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کو تقریباً ایک سال ہونے کو ہے ،تاہم دونوں ممالک کے دمیان ابھی بھی تنازع جاری ہے اور دونوں اطراف کا بھاری نقصان  بھی ہو چکا ہے ۔

 

مزید  پڑ ھیں : فرانس میں پٹرول بحران رونما ، حکومت کی مظاہرین کو جوابی کریک ڈائون کی دھمکی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+