ہنگری اور سربیا کے درمیان نیا سمجھوتہ روس کیلیے بہت فائدہ مند اور یورپی یونین کیلیے جھٹکا ہے

روس ، یوکرین جنگ کا خمیازہ یوکرین تو بھگت ہی رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ نیٹو ، امریکہ اور یورپی یونین کو بھی کئ مسائل کا سامنا ہے اور یورپی یونین  میں اب بٹوارا بھی ہو چکا ہے ایک طرف وہ ملک ہیں جو روس پر سخت پابندیاں لگانے کے حق میں ہیں اور دوسری طرف وہ ملک کھڑے ہیں جو روس کے خلاف پابندیاں لگانے کو پاگل پن اور احمقانہ اقدام کہہ رہے ہیں ۔

 

سردیاں آنے سے پہلے ہی یورپ کا  ضبط اورصبر ختم ہونے لگا ہے اور ایسے ملکوں کا گروہ بڑھنے لگا ہے جو روس پر پابندیاں لگانے کے حق میں نہیں ہیں ہنگری نے تو یوکرین جنگ کے شروع میں ہی روس پر پابندیاں لگانے کی سخت مخالفت کی تھی اس نے کہا تھا کہ روس پر پابندیاں لگانے کا مطلب اپنے ہی ملک پر ایٹم بم گرانا ہے ۔

 

ہنگری خود تو روس کے ساتھ کھڑا ہی ہے اب اس نے اور ملکوں کو بھی یورپی یونین سے بغاوت کا راستہ دکھا دیا ہے اور روس کا ساتھ دینے کی وجہ سے یوکرین کے راستے ہنگری کو جنگ کے دنوں میں بھی قدرتی گیس اور تیل کی سپلائ جاری رہی ہے ۔

 

اب حال ہی میں سربیا اور ہنگری کے درمیان ایسا سمجھوتہ ہوا جو یورپی یونین کیلیے بہت بڑا جھٹکا ہے یورپ میں بننے والی نئ پائپ لائن کو اب سربیا تک پہنچایا جاۓ گا جس سے سربیا کے ساتھ ساتھ روس بھی فائدہ اٹھاۓ گا ۔

 

اگر روس کا تیل پائپ لائن کے ذریعے سربیا تک پہنچے گا تو سربیا کو بچت ہو گی  روس کی تیل کمپنی گز پروم کی شاخیں پہلے ہی سربیا میں کام کر رہی ہیں اور تیل ریفائنری بھی سربیا میں کام کر رہی ہے اگر سربیا تک پائپ لائن بچھ گئ تو سربیا کے ساتھ روس کا کاروبار بھی چلتا رہے گا ۔

 

ہنگری کو بھی روس کی دوستی سے دوہرا فائدہ ہو رہا ہے ایک تو کم قیمت میں روس کے تیل اور گیس سے وہ اپنی ضرورت پوری کر رہا ہے اور دوسرا اس نے روس کے ساتھ یہ سمجھوتہ بھی کیا ہے کہ وہ سردیوں میں خریدی گئ گیس کی ادائیگی کچھ ماہ بعد کرے گا کیونکہ اس وقت باقی یورپی ملکوں کی طرح اس کی معیشت بھی کمزور ہو چکی ہے اور اب ہنگری کو دیکھ کر سربیا اور کئ دوسرے یورپی ملک بھی روس سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

 

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+