مغربی ممالک میدان جنگ کا حصہ بننے لگے،یوکرین کو جرمنی سے پہلا ایئر ڈیفنس سسٹم موصول ہو گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس اور یوکرین کی جنگ میں یوکرین کے اتحادی مغربی ممالک اب  میدان جب میں اتر آئے ہیں اور یوکرین کو کھل کے اسپورٹ کرنے لگے  ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : روس کے یوکرین پر حالیہ حملے  کے بعد یوکرین کو بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے ،اس  واقع کے بعد یوکرین کو جرمنی سے پہلا ایئر ڈیفنس سسٹم موصول ہو چکا ہے۔

 

واضح رہے کہ اس حوالے سے یوکرینی وزیرِ دفاع کی جانب سے بیان دیا گیا کہ جرمنی کا ایئر ڈیفنس سسٹم پہلے ہی یہاں موجود ہے۔

 

دوسری جانب انہوں نے بتایا کہ امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم بھی بھیجا جا رہا ہے،  انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف آغاز ہے ، ہمیں مستقبل میں یوکرینی عوام کے تحفظ کے لیے عالمی مدد کی ضرورت ہے ۔

 

یوکرینی وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا  کہ یوکرین کے لوگوں کو بچانے کے لیے فضائی حفاظت ضروری  بن چکی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یوکرینی حکام نے واضح کیا کہ جرمنی نے روسی میزائل حملوں کے بعد ایئر ڈیفنس سسٹم کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔

 

مزید پڑ ھیں : ہنگری اور سربیا کے درمیان نیا سمجھوتہ روس کیلیے بہت فائدہ مند اور یورپی یونین کیلیے جھٹکا ہے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+