پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

بریکنگ نیو زٹوڈے : پاکستان نے نیوزی لینڈ کوفائنل میچ میں  5 وکٹ سے ہرا کر  تین ملکی سیریز جیت لی ہے ۔واضح رہے کہ  گرین شرٹس نے 164 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل  کیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم آج کچھ خاطر خواہ کاکردگی نہ دکھا سکے ، جس کے بعد مڈل آرڈر نے بھی آج مداحوں کی امیدوں پر پورا اترتے ہو ئے کچھ حد تک بہتر کارکردگی دکھائی جس سے کہ ورلڈ کپ میں ان کو  کافی حد تک اعتماد حاصل ہو سکتا ہے ۔

 

پاکستان  کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے حیدر علی کو 16 ویں اوور میں تیز گیند باز  ٹم ساوتھی نے آؤٹ کیا۔

 

یاد رہے کہ آصف علی 1 رن بنا کر  پویلین لو ٹ گئے  مگر پاکستان کے محمد نواز 38 اور افتخار احمد 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : محمد نواز کو بہترین  آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے میچ میں ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔

 

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 163 رنز  اسکور کیے تھے۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 34 اوور بعد چھکا،کیا ماڈرن ڈے کرکٹ پاکستان کے لیے نا ممکن ہے ؟

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+