سعودی عرب کی یوکرین پر روسی میزائل حملوں کی مذمت

بریکنگ نیوز ٹوڈے : سعودی عرب کی جانب سے  یوکرین پر روسی میزائل حملوں کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اور یوکرین میں ہونے والی تباہی کا ذمہ دار روسی افواج کو ٹھہرایا جا رہا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے :واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد امریکا کی جانب سے روس کے خلاف اقوام متحدہ میں قراردار پیش کی گئی جس  پر سعودی  عرب نے یوکرین کی حمایت کی اور قرار داد میں یوکرین کے حق میں ووٹ ڈالا ۔

 

اس واقع کے بعد یوکرینی حکام کی جانب سے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

 

عالمی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی انضمام کے خلاف ووٹ دینے پر سعودی عرب میں یوکرینی سفیر نے اظہارِ تشکر کیا۔

 

یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں پیش ہونے والی قرارداد میں یوکرینی علاقوں کے انضمام کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے 142 ملکوں میں شامل تھا۔

 

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت ان ممالک میں ہیں جنہوں نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : کنگ چارلس پر شاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام عائد

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+