وائٹ ہاؤس کی تازہ رپورٹ نے کئ حقائق سے پردہ اٹھا دیا

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کی گئ تازہ رپورٹ سے نہ صرف امریکہ پریشان ہے بلکہ اس خبر نے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے کیونکہ اس رپورٹ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ اس وقت امریکہ کو روس سے اتنا خطرہ نہیں جتنا خطرہ اسے چین سے ہے اور پوری دنیا کیلیے یہ انکشاف اس لیے پریشان کن ہے کیونکہ اگر چین نے امریکہ  کے خلاف کوئ قدم اٹھایا تو اس کے نتائج ایشیا ، یورپ اور امریکہ سمیت پوری دنیا کو بھگتنے ہوں گے ۔

 

بائیڈن کی ٹیم نے چین کو امریکہ کا بڑا مخالف کہا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اس وقت غالب امکان ہے کہ چین امریکہ کے خلاف کوئ بھی کاروائ کر سکتا ہے اور امریکہ کیلیے بڑی مشکل کھڑی کر سکتا ہے اور اس کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔

 

روس کے حوالے سے بھی وائٹ ہاؤس کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس بھی اس وقت امریکہ کیلیے ایک ایسا خطرہ ہے جس سے نمٹنے کیلیے امریکہ کو ملکی تحفظ کی پالیسی میں کئ بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے روس یوکرین جنگ کی وجہ سے بڑھتی ہوئ مہنگائ اس وقت ہمارے ملک کے معاشی ڈھانچے کیلیے بہت بڑا خطرہ ہے ۔

 

اس رپورٹ میں روس یوکرین جنگ کے حوالے سے کہا گیا  ہے کہ یہ جنگ جتنی طویل ہو چکی ہے اس کی کسی ملک کو امید نہیں تھی اب بھی کوشش کر کے حالات کو قابو میں کیا جا سکتا ہے اور ایسا کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ روس اور چین کی بڑھتی نزدیکیاں امریکہ کیلیے خطرے کی گھنٹی ہیں ۔

 

اب امریکہ کی کوشش ہے دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کو روکنا کیونکہ بائیڈن کی ٹیم نے یہ جو تازہ رپورٹ شائع کی ہے اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے بھی ایک رپورٹ تیار کی تھی انھوں نے بھی روس اور چین کی بڑھتی دوستی کو امریکہ کیلیے بہت بڑا خطرہ بتایا تھا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+