بھار ت نے وارم اپ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 6 رنز سے زشکست دے دی
- 17, اکتوبر , 2022

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں میزبان آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی ہے ۔
نیوز ٹوڈے : آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 180 رنز پر پویلین لو ٹ گئی ۔
واضح رہے کہ میزبان ٹیم آسٹریلیاکی جانب سے کپتان ایرون فنچ 79 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔
دوسری جانب بھارت کے محمد شامی نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا اور ایک اوور میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 186 رنز بنائے تھے، بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 57 اور سوریا کمار یادیو نے 50 رنز بنائے۔
پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے کین رچرڈز نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2022ء کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ، دنیا کی باقی ٹیموں نے بھی ان دو ٹیموں کو ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ قرار دیا ہے ۔
مزید پڑ ھیں : فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر جانے والے مسلمان اب عمرہ بھی کر سکیں گے

تبصرے