صدر جوبائیڈن ایران میں جاری مظاہروں کی حمایت کریں اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدوں کو روک دیں،باراک اوباما
- 17, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے :سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کی جانب سے حال ہی میں بیان دیا گیا کہ صدر جوبائیڈن ایران میں ہونیوالے مظاہروں کی حمایت کریں اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدوں کو فوری طور پر روک دیں ۔
نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ 2009 میں ایران میں گرین موومنٹ کے نام سے شروع ہونے والے احتجاج کی حمایت نہ کرنا غلطی تھی۔
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بیان دیا کہ جہاں بھی امید کی کرن نظر آئے اور لوگ آزادی کی تلاش میں ہوں ہمیں اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے ان کا ساتھ دینا چاہیے ۔
دوسری جانب باراک اوباما کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کو چاہیے ایران میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کریں اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی پر زور دینے والی تقریر کریں۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ ایران میں اب ایک طویل عرصے سے مظاہرے جاری ہیں جن میں کئی شہری ہلاک اور کئی زخمی ہو چکے ہیں ،ان مظاہروں کے جواب میں ایرانی حکومت کی جانب سے کریک ڈائون شروع کیا گیا جس سے مزید خانہ جنگی کے نقصانات سامنے آئے ۔
مزید پڑ ھیں : ہندو انتہاپسندوں کی مسجدوں پر حملوں کی مہم جاری، مسجد میں بت رکھ دئیے
تبصرے