ٹی 20 ورلڈ کپ2022ء:انگلینڈ نے وارم اپ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

بریکنگ  نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022ء کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے  کر جیت کا آغاز کر  دیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم نے 161 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

 

انگلینڈ کی جانب سے بہترین بلے بازی دکھائی  گئی ،بین اسٹوکس نے 36 اور لیئم لیونگسٹن نے 28 رنز  اسکور کر ک ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا ۔

 

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 160 رنز بنائے جس میں شان مسعود کے 39، محمد وسیم نے 26 اور افتخار احمد کے  22 رنز  شامل ہیں ۔

 

واضح رہے کہ پہلی اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے برسبین اور  ڈیوڈ ویلی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

خیال رہے کہ وارم میچ میں بابر اعظم کی جگہ شاداب خان پاکستان ٹیم کی قیادت کر رہے  تھے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : پاکستان کی ٹیم میں  میں حیدر علی، شان مسعود، محمد نواز، خوشدل شاہ، افتخار احمد، آصف علی، محمد وسیم اور نسیم شاہ شامل تھے، اس کے علاوہ محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان  نے بھی وارم اپ میچ میں اپنا کھیل پیش کیا ۔

 

مزید پڑ ھیں  : بھار ت نے وارم اپ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 6 رنز سے زشکست دے دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+