یوکرین کے شہر کیف پر روس کے ڈرون حملے ،8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی

بریکنگ نیوز ٹوڈے: یوکرین کے شہر کیف اور مشرقی علاقوں میں درجنوں روسی ڈرون حملے کی گئے جبکہ روس  ی جانب سے کیے گئےا ن حملوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے :عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کیف پر روسی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 4 ہو چکی ہے ، حملوں کے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت کو بری طرح نقصان بھی پہنچا جس کے نتیجے میں یہاں رہنے والی عوام کو بھی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔

 

دوسری جانب مشرقی علاقے میں روسی ڈرون حملوں سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

 

نیوزا لرٹ ٹوڈے : یوکرین کے وزیرِ اعظم نے بیان دیا کہ روسی حملوں کے ذریعے سومی اور وسطی علاقے میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

 

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ بجلی کے ایک سب اسٹیشن پر بھی شیلنگ کی گئی جس سے وہاں آگ بھڑک اٹھی اور ایک انتظامی عمارت کو نقصان پہنچا، اس حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

 

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان  ایک طویل عرصے سے جنگ جاری ہے جس کا ابھی تک کوئی خاطر خواہ حل نہیں نکل سکا اور نہ ہی کسی قسم کے مذاکرات   کامیاب ہو سکے ، دونوں ممالک کی جانب سے اپنے اپنے مطلابات پیش کر دیے گئے ہیں مگر دونوں ممالک ہی ان مطالبات کو ماننے کے لیے تیار نہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+