دنیا کی پہلی سولر الیکٹرک کار کی یو اے ای میں نمائش

 بریکنگ نیوز ٹوڈے:پوری دنیا پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہے  وہاں متحدہ عرب امارات نے اپنی پہلی پیداوار لانگ رینج سولر الیکٹرک وہیکل لایٹ ائیر0 کی نمائش کے ساتھ ترقی کی منزل طے کر رہا ہے۔

 

جمعرات کے روز نیدر لینڈ کی فرم لائٹ ائیر نے شارجہ ریسرچ، ٹیکنالوجی اور انوویشن پارک میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنی جدید سولر الیکٹرک کاروں میں سے ایک لائٹ ائیر0 کی نمائش کی۔

 

نیوز ٹوڈے:اس گاڑی کی نقاب کشائی ایس آرٹی آئی پی کے سی ای او حسین المحمودی نے کی۔اس کے علاوہ اس میں ڈچ ہائی ٹیک کمپنی  کے متعدد نمائندوں  اور متحدہ عرب کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد موجود تھے۔

 

اس کار کی قیمت ان کی ویب سائٹ پر 2لاکھ 50ہزار یورو جوکہ 9 لاکھ درہم بنتے ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:متحدہ عرب امارت کے وہ لوگ جو اس گاڑی کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ان کی ویب سائٹ سے گاڑی خرید سکتے ہیں۔

 

مزید پڑھیں: یوکرین کے شہر کیف پر روس کے ڈرون حملے ،8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+