روس کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطوں کے الزام پر جرمنی کے سائبر سیکورٹی چیف کو برطرف کردیا گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے میں رہنے کے الزام پر جرمنی کے سائبر سیکورٹی چیف شوئن بوہم کو برطرف کردیا گیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا  گیا۔

 

حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وضاحت دی گئی   کہ روس کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطوں پر سائبر سیکورٹی چیف شوئن بوہم کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ  یوکرین  پر حملے کے بعد سے روس پر سخت پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اور مغرب کے ساتھ روس کے تعلقات م شدید زبوحالی کا شکار ہیں ۔

 

اس سےقبل انکشاف ہوا تھا کہ جرمنی کے کے سائبر سیکورٹی چیف جرمن سائبر سیکورٹی کونسل کے ذریعے روس کی سیکورٹی سروسز کے لیے کام کرنے والے افراد سے رابطے میں تھے جس کے بعد ان کے خلاف تفتیش شروع کی گئی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :خیال رہے کہ جرمنی کی سائبر سیکیورٹی کونسل 2012 میں قائم کی گئی تھی۔ کونسل  کمپنیوں، سیاست دانوں اور حکام کو سائبر سیکیورٹی کے معاملے پر مشاورت اور تبادلہ خیال کرتی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : دنیا کی پہلی سولر الیکٹرک کار کی یو اے ای میں نمائش

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+