ولادمیر پیوٹن نے روس سے الحاق شدہ یوکرین کے 4 شہروں میں مارشل لا نافذ کر دیا
- 20, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے روس سے الحاق شدہ یوکرین کے 4 شہروں میں مارشل لا نافذ کر دیا ہے ،پیوٹن نے اُن چار شہروں میں مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جن کا فوجی قبضے کے بعد متنازع ریفرنڈم کے ذریعے روس سے الحاق کیا گیا۔
نیوز ٹودے : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے امن عامہ کا مسئلہ بناکرروس کے زیر قبضہ یوکرین کے شہروں زاپوریژیا، خیرسون، ڈونیٹسک اور لوہانسک میں مارشل لا لگا دیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو متنازع ریفرنڈم کے ذریعے ان شہروں کو روس کی حدود میں شامل کیا گیا ۔
خیال رہے کہ یوکرین کے ان چاروں شہروں میں روس کے حمایتی یوکرین سے علیحدگی کے لیے کافی عرصے سے منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ سال 2022ء کے آغاز میں روس نے یوکرین پر فوجی حملہ کر کے ان چار بڑے شہروں پر قبضہ کر لیا تھا ،جس کے بعد وقفے وقفے سے ان شہروں پر حملے بھی کیے گئے ،تاہم یہاں رہنے والے یوکرینی شہریوں کو نقل مکانی کرنا پڑی ۔
ان علاقوں کے الحاق کے باوجود روسی فوج کو یہاں مزاحمت کا سامنا تھا جسے مکمل طور پر کچلنے کے لیے صدر پوٹن نے ان شہروں میں مارشل لا نافذ کیا ہے۔
دوسری جانب مغربی ممالک نے پیوٹن کے ساتھ مذاکرات کرنے کی لاکھ کوشش کی مگر ان کی کوشش تا حال ناکام رہی ۔
مزید پڑ ھیں : ترکی کے ٹینک ، توپوں اور میزائل دھماکوں نے یونان کو دہلا کر رکھ دیا
تبصرے