ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022ء: سری لنکااور نیدر لینڈز سپر 12 مرحلے میں داخل
- 20, اکتوبر , 2022

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آسٹریلیا میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے نیدر لینڈ کو شکست دے کر سپر 12 میں جگہ بنا لی ہے ، جبکہ دوسری جانب یو ا ے ای نے نمیبیا کو شکست دے کر نیدر لینڈ کے لیے سپر 12 تک پہنچنے میں راہ ہموار کر دی ہے ۔
نیوز ٹوڈے : آسٹریلیا میں جاری ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج کے میچ میں سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیدرلینڈ ز کو 16 رنز سے شکست دے کر سپر 12 میں اپنی جگہ بنا لی ہے ۔
واضح رہے کہ یو اے ای اور نمیبیا کے کم رن ریٹ کے باعث نیدر لینڈ بھی اب باآسانی سپر 12 میں پہنچ چکا ہے ۔
یو اے ای نے نمیبیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے نمیبیا کو ایونٹ سے باہر کر دیا ہے ۔
خیال رہے کہ بقیہ ٹیمز کے سپر 12 تک پہنچنے کا فیصلہ اسی ہفتے ہو جا ئے گا ، جبکہ 22 اکتوبر سے سپر12 کے میچز شروع ہونگے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : 22 اکتوبر کو آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا ،جبکہ اس کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ 23 کو کھیلا جا ئے گا ۔
مزید پڑ ھیں : پاک بھار ت ٹاکرے کے روز بارش کے امکانات مزید بڑھنے لگے ،کرکٹ شائقین مایوس

تبصرے