چین اور تائوان بہت بڑی قدرتی آفت کی زد میں آ گۓ
- 21, اکتوبر , 2022
اس وقت دنیا کے کسی ایک حصے یا ملک کی بات کی جاۓ یا پوری دنیا کی بات کی جاۓ قدرت کے سامنے ہر کوئ بے بس نظر آ رہا ہے دنیا کے تمام ملک ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے کیلیے تو اسلحے کے انبار لگا رہے ہیں اور اپنے مورچے مضبوط بنا رہے ہیں لیکن خدائ طاقت کے سامنے ان کا کوئ منصوبہ کارگر نہیں اور قدرت کی بربادی کے آگے کوئ ملک بند نہیں باندھ سکتا ۔
قدرت کے اس قہر کا لگاتار دنیا کے کئ ملک سامنا کر رہے ہیں اور کئ ملک ان تیز ہواؤں ، آندھیوں اور سونامی جیسے طوفانوں کی زد میں آ چکے ہیں دنیا کے کئ ملکوں میں یہ طوفان تباہی مچا رہا ہے اب ان تیز ہواؤں اور طوفان نے چین ، تائوان اور فلپائن کی طرف رخ موڑ لیا ہے ۔
تیز طوفان سے چین کے کئ شہروں میں کہرام مچ گیا لوگ اپنی جان بچانے کیلیے سڑکوں پر بھاگ نکلے اور سڑک پر لوگوں کا ٹھہرنا مشکل ہو گیا ایسے لگ رہا ہے کہ تیز طوفان سے لوگ اڑ جائیں گے دیکھتے ہی دیکھتے کئ بڑی بڑی عمارتیں زمین بوس ہونے لگیں چند منٹوں میں ہی چین جیسے ملک کے کئی شہر ملبے کا ڈھیر بن گۓ اس طوفان نے کئ شہروں کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ۔
یہ نیساٹ طوفان اس سال کا بیسواں طوفان ہے اور چین گزشتہ تین ماہ میں تین بڑے طوفان جھیل چکا ہے اور اب یہ چوتھا طوفان ہے جس نے ایک مرتبہ پھر چین کی بنیادیں ہلا دیں جس نے چین کے مشرقی حصے کو سب سے زیادہ متاثر کیا اور زوشان میں تیز طوفانی بارش نے بہت تباہی مچائ ۔
محکمۂ موسمیات کے ماہرین نے ایک روز پہلے ہی یہ پیش گوئ کر دی تھی کہ 22 اکتوبر کو تیز ہوائیں چین میں داخل ہو رہی ہیں اور ایسے ہی ہوا چین کے مشرقی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور اس سے بھی زیادہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ مزید طوفان کا خطرہ ابھی چین کے سر پر منڈلا رہا ہے اور اگلے چوبیس گھنٹوں میں اس سے بھی زیادہ خطرناک طوفان کی پیش گوئ کی جا رہی ہے ۔
تائوان کے کئ شہروں میں بھی اس طوفان سے تباہی مچی ہوئ ہے سڑک کے کنارے کئ درخت جڑ سے اکھڑ گۓ ہیں اس طوفان کی زد میں آکر کئ لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ڈرون کیمروں سے لی گئ تصویروں میں تائوان کے کئ شہروں میں تیز آندھی اور سیلابی بارشوں سے کئ گاڑیاں ڈوبی نظر آ رہی ہیں تائوان کے تاؤیوان میں تیز بارش کے ساتھ پہاڑ کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ گیا اور سیلابی پانی کے ساتھ ان بھاری پتھروں نے خوب تباہی مچائ ۔
تبصرے