روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردیں

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردی  ہیں جبکہ برطانیہ اب ایران میں ہونے والے مظاہروں کی بھی بھرپور حمایت کر رہا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے ایرانی فوج کے 3 افسران اور ایک ایرانی ڈرون کمپنی پر پابندی  عائد کی گئی ہے ،واضح رہے کہ کہ پابندیوں میں شامل افراد پر برطانیہ کے سفر کی  پابندی ہو گی ۔

 

دوسری جانب عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پابندیوں میں شامل افراد کے برطانیہ میں موجود اثاثے ضبط  کر لیے جا ئیں گے ۔ 

 

اس حوالے سے برطانوی وزیرخارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ  یوکرین سے پیوٹن کی ظالمانہ جنگ کی ایرانی حمایت افسوسناک ہے۔ روس کو ڈرونز دینے والوں پر پابندیاں لگا رہے ہیں تا کہ خطے میں امن و استحکام قاءم کر سکیں ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان حالات مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں جبکہ کسی قسم کے مذاکرات سے بھی کو ئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ، روس اپنے اتحادیوں کو اس جنگ میں اتار رہا ہے تو مغرب بھی یوکرین کی بھرپور حامیت کر رہا ہے۔

 

مزید پڑ  ھیں : برطانوی وزیراعظم لِز ٹرس نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+