کیا پاک بھارت ٹاکرے میں امپائرنگ نیوٹرل رہی ؟

بریکنگ نیو ز ٹوڈے :  ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے کے دوران دلچسپ واقعات پیش آئے جن سے میچ کی امپائرنگ پر اب سوال اٹھنے لگے ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ اس میچ کے بعد  سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے  ٹوئٹ کے ذریعے آئی سی سی سے سوال کیا کہ  کیا واقع ویار کوہلی کو کروائے جانے والی بال نو بال تھی ۔

 

سابق آسٹریلوی کھلاڑی بریڈ ہوگ نے بیان دیا کہ نو بال ریویو کیوں نہیں کی گئی ؟ اور نہ ہی اس بال کو ڈیڈ دیا گیا جس پر ویرات کوہلی  بولڈ ہو ئے تھے ۔

 

اس حوالے سے میڈیا پر تجزیہ کاروں اور سابق کرکٹرز کی جانب سے کئی قسم  کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں جن میں ویرات کوہلی کے بائیں جانب کھڑے ہونے والے اپمائر کے متنازع فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی  کئی گھنٹوں سے نو بال کا ٹاپ ٹرینڈ جاری ہے جس میں  صارفین کی جانب سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس لمحے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قو می کپتان بابر  اعظم بھی  امپائر سے اس فیصلے پر بحث  کر رہے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پا کستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+