شی جن پنگ نے مسلسل تیسری بار 5 سال کے لیے چینی صدر کا عہدہ سنبھال لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : چینی صدر شی جن پنگ کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے مزید 5 سال کے لیے جنرل سیکریٹری منتخب ہو چکے ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : شی جن پنگ  تیسری مدت کے لیے چین کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

 

چینی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ مسلسل تیسری مدت کے لیے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے والے رہنما بن چکے ہیں ۔

 

دوسری جانب چینی میڈیا نے بتایا ہے کہ پارٹی ارکان کی بند کمرہ ووٹنگ میں شی جن پنگ کی تقرری ہوئی ۔

 

واضح رہے کہ چینی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں 25 برس میں پہلی بار کوئی خاتون مکمل رکن نہیں ہوں گی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : چین کے صدر شی جن پنگ نے تقرری کے بعد بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اور عوام کے لیے فرائض کو نبھانے کے لیے دن رات محنت سے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

اس حوالے سے چینی صدر شی جن پنگ نے بیان دیا کہ چین دنیا کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور دنیا کو بھی چین کی ضرورت ہے،امن اور ترقی کے لیے کام کیا جا ئے گا تو خطے میں بھی امن اور استحکام پیدا ہو گا ۔

 

انہوں نے کہا کہ چین نے کئی سال دن رات محنت کے بعد ملک میں خوشحالی اور استحکام پیدا کیا ہے تا کہ  چینی لوگوں کے تحفظ کو  ہر صورت  یقینی بنایا جا سکے ۔

 

مزید پڑ ھیں : روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردیں

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+