امریکا کو کسی قسم کی رعایت نہیں دیں گے ، ایرانی وزیر خارجہ
- 24, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر کی جانب سے حال ہی میں امریکا کی غیر منصفانہ پالیسی کے بارے میں ایک بیان جاری کیا گیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : ایرانی وزیر خارجہ کا اس بیان میں کہنا ہے کہ امریکا کے قول و عمل میں تضاد ہے، ہم امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے میں کسی قسم کی کوئیرعایت نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ آرمینیا کے دورے پر موجود ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق ایران کو امریکا کا پیغام ملا ہے، امریکا سیاسی اور نفسیاتی دباؤ ڈال کر جوہری معاہدے میں رعایت خواہاں ہے۔
مگر ایرانی حکام کی جانب سے اس دبائو کو رد کرتے ہو ئے کہا گیا کہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے جس میں ایران پر سیاسی یا انفسیاتی دبائو پیدا ہو ۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی بحالی کا ہر فیصلہ اپنے مفاد میں کرے گا، ایران کی عوام کا تحفظ ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدہ ایک طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ہے ، دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے کئی مرتبہ مذاکرات بھی کیے گئے مگر مذاکرات کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا ۔
مزیدپڑ ھیں : شی جن پنگ نے مسلسل تیسری بار 5 سال کے لیے چینی صدر کا عہدہ سنبھال لیا
تبصرے