روس اور یوکرین جنگ اب آر پار کی جنگ ہونے والی ہے
- 26, اکتوبر , 2022
روس اور یوکرین جنگ دن بدن خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے ایٹم بم سےلے کر ریڈیو ایکٹو بم کا خطرہ پیدا ہونے لگا ہے اس لیے یہ کہا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ جنگ اور بھی خطرناک ہو جاۓ گی روس نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ یوکرین اپنی سر زمین پر ایک ریڈیو ایکٹو بم گرا کر روس کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہتا ہے ۔
روس اس سے پہلے بھی یہ دعوٰی کر چکا ہے کہ یوکرین روس کے شہر نکو لیو پر ایٹم بم گرا کر روس کو بدنام کرنے کی سازش کر رہا ہے کیونکہ روس اس سے پہلے کئ بار یوکرین کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے چکا ہے اس لیے دنیا کو یہ یقین دلانا مشکل نہیں ہو گا کہ حملہ پیوٹن کی فوج نے کیا ہے ۔
یوکرین نے یہ نئ سازش اس لیے رچائ ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان عرش ۔ 2 ڈرون کے حوالے سے جو نیا سمجھوتہ طے پایا ہے اس کی رو سے ایران ہزاروں کی تعداد میں یہ خطرناک ڈرونز روس کو دینے والا ہے یہ ڈرونز ایران کے شاہد 136 ڈرونز سے زیادہ خطرناک ہیں جو یوکرین میں قہر برسانے والے ہیں ۔
یہ دعوٰی خود زیلینسکی نے کیا ہے اور انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ روس پہلے ہی ایران کے خطرناک ڈرون سے یوکرین کی زمین کو دہلا رہا ہے اور اب یہ ڈرنز یوکرین کیلیے بہت بڑا جھٹکا ہوں گے ۔
ایران کے اس نۓ ڈرون کی پہنچ میں یوکرین کا ہر کونہ ہو گا شاہد 136 کی طرح یہ ڈرونز بھی درست نشانے پر لگنے میں ماہر ہوتے ہیں یہ ڈرونز 2000 کلو میٹر تک نشانہ لگا سکتے ہیں اور دوسری خاص بات یہ ہے کہ اس ڈرون میں اتنا بارود بھرا جا سکتا ہے جو ایک شہر کو تباہ کرنے کیلیے کافی ہوتا ہے ۔
ایران نے یہ ڈرونز اسی سال تیار کیے ہیں اور یہ اسرائیل کے خلاف اس طرز پر تیار کیے گۓ ہیں کہ اسرائیل کا آئن ڈوم ڈیفنس سسٹم اسے چھو بھی نہ سکے اور ایران کے یہی ڈرونز روس کیلیے بہت فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں کیونکہ روس ان کا استعمال میزائل کی طرح کر رہا ہے ۔
تبصرے