یوکرین: روس کی گولہ باری سے سات افراد جاںبحق
- 26, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:یوکرین میں ڈونیسٹک کے علاقے باخموت میں روسی گولہ باری سے سات افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
علاقہ کے گورنر نے کہا ہے کہ روسی فوجی علاقے میں جارحیت کر رہے ہیں۔ تاہم یوکرین کے فوجی مشرقی علاقوں ڈونسٹک اور لوگانسک میں دس بستیوں کے قریب روسی حملوں کو پیچھے دھکیل رہے ہیں۔
نیوز ٹوڈے:واضح رہے کہ یوکرین اور روس کے مابین تقریباً ایک سال سے جنگ جاری ہے جبکہ دونوں فریقین میں عالمی برادری کی جانب سے مذاکرات بھی کروانے کی کوششی کی گئی تاہم ان مذاکرات کا کوئی خاطر خواہ حل سامنے نہیں آیا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:دوسری جانب یوکرین جنگ سے پوری دنیا کی معیشت کو سنگین مسائل در پیش ہیں ، گیس اور تیل کی قلت سے یورپ جیسی مضبوط معیشت کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: روس اور یوکرین جنگ اب آر پار کی جنگ ہونے والی ہے
عائشہ ظفر
تبصرے