افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی بارش کے باعث روک دیا گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے سپر 12 مرحلے میں  افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ، جبکہ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے ۔

 

بارش کے باعث اب تک ورلڈ کپ کے اہم میچ متاثر ہوئے ہیں ،جبکہ آج انگلینڈ کو بھی بارش کے باعث ہی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے  : واضح رہے کہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کے میچ کے دوران بھی بارش شروع ہو گئی جس کے بعد آ ئی سی سی کے قانون ڈک ورتھ لوئس  کے تحت میچ کا فیصلہ سنایا گیا ،فیصلے کے مطابق انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

 

یاد رہے کہ نیوزی  لینڈ نے اپنے پہلے  میچ میں آسٹریلیا کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی جس کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ کافی بہتر ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں مزید تنزلی ،قومی کپتان چوتھے نمبر پر موجود

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+