اگر ایران کو روس کا ساتھ دینے کی سزا ملی تو روس ایران کا پورا پورا ساتھ دے گا

سیریا میں ایرانی فوج کے ٹھکانوں پر اسرائیل کے  لگاتار ہوائ حملوں نے ایرانی فوج کو جھنجھوڑ  کر رکھ دیا ہے اور سیریا میں اس وقت ایسے حالات بنے ہوۓ ہیں جیسے کوئ جنگ شروع ہو گئ ہو اسرائیل نے ایرانی فوج پر اس لیے زور دار حملے شروع کر دیے ہیں کیونکہ یوکرین یہ دعوٰی کر رہا ہے کہ ایران نے روس کو یوکرین میں جنگ لڑنے کیلیے خطرناک جنگی ڈرونز دینے کا سمجھوتہ کیا ہے ۔

 

سیریا میں ہو رہے ان حملوں کا تعلق یوکرین جنگ سے  بھی ہے اور اس وقت سیریا میں جو حالات بن چکے ہیں ان سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ بہت جلد ایران اور اسرائیل میں خطرناک جنگ ہو سکتی ہے کیونکہ اسرائیل کے حملے تھمنے کا نام نہیں لے رہے اور اب دن رات لگاتار ایرانی فوج اسرائیل کے حملوں کا شکار ہو رہی ہے ۔

 

ایران نے  دعوٰی  کیا ہے کہ انھوں نے اسرائیل کے کئ ہوائ حملوں کو ناکام بنا دیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل کے اس طرح اچانک حملوں سے ایران بری طرح بوکھلایا ہوا ہے کیونکہ یہ  بات  اس  کی سسمجھ سے  بھی بالاتر ہے کہ اسرائیل کے اچانک میزائل حملوں کی وجہ کیا ہے ۔

 

اسرائیل نے ان حملوں سے پہلے یہ کہا تھا کہ ایران بین الاقوامی پابندیوں کا مذاق بنا رہا ہے اور ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ وہ خطرناک ہتھیاروں کے کارخانے چلا رہا ہے اور ایران میں بناۓ گۓ ہتھیاروں کا استعمال روسی فوج یوکرین جنگ میں کر رہی ہے اسرائیل نے یہ دعوٰی بھی کیا تھا کہ وہ بہت جلد روس اور ایران کے ان سمجھوتوں کے ثبوت بھی پیش کرنے والا ہے ۔

 

اسرائیل کے ثبوت دینے سے پہلے ہی ولادیمیر پیوٹن نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ جب نیٹو ملک یوکرین کو خطرناک ہتھیار دے سکتے ہیں اور جنگ میں یوکرین کی مدد کر سکتے ہیں تو انھیں بھی اپنے دوستوں سے مدد لینے کا پورا اختیار ہے ۔

 

ایران کو اگر روس کا ساتھ دینے کی وجہ سے کوئ نقصان ہوا تو روس بھی ایران کا پورا پورا ساتھ دے گا اسرائیل کے ان حملوں کا دائرہ اب صرف سیریا تک محدود رہنے والا نہیں ہے بلکہ اسرائیل کا یہ قدم بہت بڑی تباہی لا سکتا ہے روس کی فوج نے بھی سیریا میں ایک جنگی مشق کر کے اپنی طاقت دکھائ ہے سیریا کی فوج کے ساتھ مل کر روسی فوج نے سیریا کے ایک پہاڑی علاقے میں جنگی مشقیں کیں ۔

 

ان جنگی مشقوں میں دونوں ملکوں کے جنگی ہیلی کاپٹرز ، جنگی طیاروں اور کئ راکٹ اور میزائلوں کو شامل کیا گیا جو روس کے سبھی دشمنوں کی آنکھیں کھولنے کیلیے کافی ہیں کیونکہ دنیا پہلے ہی یوکرین میں پیوٹن کا بھیانک روپ دیکھ رہی ہے ۔

 

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+