زمبابوے کے صدر کی پاکستان کی شکست پر طنزیہ ٹویٹ 'اگلی بار اصلی مسٹر بین بھیجنا'

 

بریکنگ نیوز ٹوڈے: گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور زمبابوے کے  میچ میں پاکستان کو 1 رن سے شکست حاصل ہوئی۔

 

اس پر زمبابوبے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے ٹویٹ کی اور اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کرنے کے بعد پاکستان کی شکست پر کہا ہے کہ 'اگلی بار اصلی مسٹر بین بھیجنا'

یہ الفاظ پاکستان کے لئے طنز کے طور پر استعمال کیے گئے۔

 

 اصلی اور جعلی مسٹر بین کیا ہے؟

 

بہت سے لوگ یہ کہانی بات جاننے کو بے چین ہیں کہ یہ معاملہ کیا ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے میچ سے قبل ایک  ٹوئٹر صارف جس کا نام گوگی چارسوا ہے اس نے پی سی پی کی ایک پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ

ہم زمبابوین ہونے کی حیثیت سے آپ کو معاف نہیں کریں گے  آپ نے ہمیں ایک بار مسٹر بین رون کی بجائے جعلی مسٹر بین دیا تھا ہم یہ مسئلہ کل حل کریں گے بس دعا کریں کہ بارش آپ کو بچا لے۔

 

نیوز ٹوڈے: اس ٹویٹ پر ایک صارف نے گوگی چارسوا سے پوچھا کہ یہ معاملہ کیا  ہے تو اس نے بتایا کہ ایک بار پاکستان نے ہمارے ایک پروگرام میں جعلی مسٹر بین کو بھیجا تھا۔

 

 ان سے پوچھا گیا کہ یہ نقلی مسٹر بین کون ہے؟تو انہوں نے آصف میمن کی تصویر شیر کر دی جو برطانوی اداکار مسٹر بین کے جیسے لگتے ہیں۔

 

 رپورٹس کے مطابق یہ بات پتہ چلی ہے کہ 2016 ء میں  آصف میمن کو زمبابوے نے ایک پروگرا م میں دعوت دی تھی۔

 

آصف میمن نے ہرارے انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ایک کامیڈی نائٹ شو میں شرکت کی تھی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ کے بعد شکست ہوئی تو گوگی چارسوا نے دوبارہ ٹوئٹ کی اور کہا کہ میں نے پہلے بھی یہ بات کہی لیکن انہوں نے سنی ہی نہیں تھی۔

آج مسٹربین کا ٹرینڈ ٹوئٹر پر چل رہا ہے جس سے زمبابوے کے صدربھی پیچھے نہ رہ سکے۔

 

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022ء:زمبابوے نے پاکستان کو1 رن سے شکست دے دی

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+