روس کے میزائل حملوں سے کیو کے تین لاکھ پچاس ہزار گھر اندھیرے میں ڈوب گۓ

روس ، یوکرین جنگ میں روسی فوج یوکرین کے اڑیسہ سے لے کر کیو تک کے علاقوں کو میزائل حملوں سے نشانہ بنا رہی ہے اور بحیرہ اسود پر حملے کا بدلہ لینے کیلیے روسی فوج یوکرین کے الگ الگ شہروں میں میزائل حملے کر رہی ہے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں روسی فوج نے یوکرین پر پچاس میزائلیں گرائیں اور یوکرین کے نۓ پانچ پاور پلانٹ بھی تباہ ہو گۓ ۔

 

ان حملوں سے اس وقت یوکرین کا سب سے بڑا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ بھی تباہ ہو گیا ہے  دھماکے کے بعد ہر طرف کالے دھوئیں کا غبار چھا گیا نیپر ندی پر بنے اس پاور پلانٹ پر دھماکے سے یوکرین کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے روس پر حملے کرنے کی وجہ سے یوکرین اب پیوٹن کے غصے کا شکار ہو رہا ہے بحیرہ اسود میں یوکرینی فوج کے ڈرون حملے کی وجہ سے روس بھڑک گیا ہے اور اس نے یوکرین پر بڑے حملے شروع کر دیے ہیں ۔

 

روس نے یوکرین کے پاور اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا تاکہ یوکرین کےلیے بجلی کے مسائل پیدا ہو جائیں روس نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ ان کے حملوں سے یوکرین کو بہت نقصان ہوا ہے روس کے حملوں سے یوکرین دہل گیا ہے زیپورزیا ، خارکیو اور اڑیسہ پر بھی حملے کیے گۓ  خار کیو کے وزیر نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ روسی فوج نے خار کیو کے انفرا سٹرکچر پر بڑا حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو گرم پانی اور بجلی کی قلت کا سامنا ہے ۔

 

اس وقت کیو کے ساڑھے تین لاکھ گھر اندھیرے میں ڈوبے ہوۓ ہیں روس نے آج صبح سے یوکرین کے کئ شہروں میں حملے تیز کر دیے ہیں اور حالت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ قابو پانا مشکل ہو گیا ہے کیو کے ساتھ ساتھ خار کیو میں بھی مسلسل جنگی سائرن بج رہے ہیں ۔

 

روسی فوج کے ان زور دار حملوں کی وجہ صرف بحیرہ اسود پر کیے گۓ دھماکوں کا بدلہ نہیں ہے بلکہ روس کا منصوبہ یہ ہے کہ یوکرین کے پاور پلانٹ تباہ کر دیے جائیں تاکہ سردیوں کے موسم میں ٹھنڈ کی وجہ سے یوکرینی فوج کو جنگ لڑنے میں دشواری ہو کیونکہ یوکرین کے کئ شہروں میں ابھی سے ہی صفر اور منفی ڈگری تک درجہ حرارت پہنچ چکا ہے اور سردیوں میں درجہ حرارت منفی 20 تک پہنچ جاتا ہے ۔

 

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+