روس کے حملے سےیوکرین کے ساڑھے تین لاکھ گھر بجلی اور 80 فیصد صارفین پانی سے محروم

بریکنگ نیوز ٹوڈے : یوکرین کے پر ہونے والے روسی میزائل اور ڈرون  حملے سے  یوکرین کے ساڑھے تین لاکھ گھروں کی بجلی معطل جبکہ  شہر کے 80 فیصد صارفین پانی سے محروم ہو چکے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : اس حوالے سے یوکرینی وزیراعظم  ولادمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ میزائل و ڈرون حملوں سے یوکرین کے سات حصوں کے کئی علاقوں کی بجلی معطل ہوچکی ہے۔

 

ولادمیر زیلینسکی  کا کہنا ہے کہ روس کے میزائل اور ڈرون حملوں نے 10 ریجنز کو نشانہ بنایا، جس سے 18 مقامات کو نقصان پہنچا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : کیف کے میئر کا کہنا ہے کہ کیف پر روسی حملے سے ساڑھے 3 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا ہے اور شہریون کو سنگین مسائل کا سامنا ہے ۔

 

واضح رہے کہ روس اور یوکرین  کے درمیان جنگ تقریباً ایک سال سے جاری ہے ،جس میں دونوں اطراف  کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔

 

عالمی برادری کی جانب سے اس تنازع کو حل کروانے کے لیے مذاکرات بھی کروائے گئے تاہم ان مذاکرات کا کو ئی خاطر خواہ حل ابھی تک منظر عام پر نہیں آ یا۔

 

مزید پڑ ھیں ؛ نیٹو کی ترکی میں میزائل کی تعیناتی ترکی اور روس دونوں کیلیے قابلِ قبول نہیں

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+