کمرشل صارفین کے لئے فی یونٹ گیس کی قیمت میں دوگنا اضافہ
- 01, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:کمرشل صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ گیس کمپنی نے کمرشل صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں دو گنا سے زا ئد کا اضافہ کیا۔
نیوز ٹوڈے:سوئی ناردرن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں گیس کی فی یونٹ قیمت میں 1480 روپے تک کا اضافہ کیا گیا۔ ایک رپورٹ کےمطابق گیس کی قیمت 1283 سے بڑھا کر 3763 روپے کر دی گئی۔کمر شل صارفین کے لئے نیا ٹیرف یکم نومبر سے لاگو ہو جائے گا۔ ایل این جی کی جگہ آر ایل این جی کا نیا کنٹریکٹ کریں۔ جو صارفین آر ایل این جی کا نیا کنٹریکٹ نہیں کریں گے ان کو کنکشن سے محروم کر دیا جائے گا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے: وہ افراد جو کمزشل صارفین میں آتے ہیں ان میں فیکٹریاں، ہوٹل، تندور اور دکانیں شامل ہیں۔ ان کو گیس دو گنا سے بھی زائد قیمت پر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: سردیوں میں گیس صرف تین اوقات میں ملے گی،سوئی ناردرن
تبصرے