سعودی شہزادے الولید بن طلال ٹوئٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے
- 01, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:سوشل میڈیا اکاونٹ ٹوئٹر کا کنٹرول ایلون مسک کے ہاتھ میں ہے۔ایلون مسک کے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سعودی شہزذاے الولید بن طلال ٹوئٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے۔
نیوز ٹوڈے: غیر ملکی خبر رساں کے مطابق سوشل میڈیا کی کمپنی میں سعودی شیئر کی کل مالیت 89۔1 بلین ڈالرز ہے۔ اس کے علاوہ الولید بن طلال نے یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی جاری کیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2022 کے اعددو شمار کے مطابق سعودیہ ٹوئٹر استعمال کرنے کے معاملے میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ جہاں اسے بارہ ملین افراد استعمال کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے اپنے حصص کو برقرار رکھا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول 44 ارب ڈالر میں سنبھال لیا تھا۔
مزید پڑھیں: روس ، امریکہ کے ہی فوجیوں کو امریکہ کے خلاف استعمال کر رہا ہے
عائشہ ظفر
تبصرے