امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ممکنہ ملاقات کے لیے کام جاری ہے،وائٹ ہاؤس

بریکنگ نیوز ٹوڈے : وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ممکنہ ملاقات کے لیے  منصوبہ بندی جاری ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ جی 20 کانفرنس میں دونوں صدور کی ملاقات کے لیے امریکی اور چینی حکام کے درمیان منصوبہ بندی کی جا رہی  ہے ۔

 

اس حوالے سے جان کربی نے بیان دیا کہ دونوں صدور کی ممکنہ ملاقات کے لیے عملے کی سطح پر کام  کیا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ اس متعلق امریکی اور چینی عملہ طریقہ کار کے ذریعے کام کر رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ جی 20 کانفرنس انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں رواں ماہ کے آخر میں ہوگی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے: یاد رہے کہ امریکہ اور چین  کے تعلقات  ایک طویل عرصے سے عدم استحکام کا شکار ہیں ، خاص کر تائیوان کو لے کر امریکہ کی پالیسیوں سے چین کو  سنگین مسائل در پیش ہیں۔

 

دونوں اطراف کی جانب سے میڈیا پر آ کر ایک دوسرے کے خلاف سخت  بیانات  بھی دیے جا چکے ہیں۔

 

مزید پڑ ھیں : سعودی شہزادے الولید بن طلال ٹوئٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+