امریکہ سے بوکھلاۓ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو نشانہ بناتے ہوۓ دس بلیسٹک میزائلیں لانچ کر دیں

شمالی کوریا کے کم جانگ اون نے ایک مرتبہ پھر امریکہ کو للکارہ ہے انھوں نے ایک مرتبہ پھر دس  بلیسٹک میزائلوں کا ٹیسٹ کر کے امریکہ کو واضح دھمکی دی ہے کیونکہ کم جانگ کے اس اقدام سے جنوبی کوریا میں ہنگامی صورت حال پیدا ہو گئ ۔

 

شمالی کوریا کی طرف سے یہ کوئ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی کئ بار شمالی کوریا ، جنوبی کوریا اور جاپان کو دھمکا چکا ہے اس دفعہ شمالی کوریا نے امریکہ کی جنگی مشقوں کا جواب دیتے ہوۓ جنوبی کوریا کو نشانہ بنایا ہے ۔

 

جنوبی کوریا نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ درست نشانہ باندھ کر ایک کے بعد ایک میزائل داغی گئ اور تمام میزائلوں کا رخ جنوبی کوریا کی جانب ہی تھا اور ان میں سے ایک میزائل سمندر میں جنوبی کوریا کی سرحد سے صرف 26 کلو میٹر کے فاصلے پر گری ہے ۔

 

شمالی کوریا کے ان میزائل ٹیسٹوں کے بعد جنوبی کوریا کے سمندر کے قریب علاقے کے مکینوں کو بنکرز میں پناہ لینے یا محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا فرمان جاری کر دیا گیا کیونکہ شمالی کوریا امریکہ اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقوں کی وجہ سے بہت غصے میں ہے اور اس نے یہ جتا دیا ہے کہ اگر کوئ حماقت کی گئ تو اس کی جوابی تیاری بھی مکمل ہے ۔

 

جنوبی کوریا نے بھی کم جانگ کی دس میزائلوں کے  لانچ کے بعد آسمان سے زمین میں مار کرنے والی تین میزائلوں کا ٹیسٹ کیا ہے سوموار کو امریکہ اور جنوبی کوریا نے جو مشترکہ جنگی مشقیں کیں ان میں دونوں ملکوں کے دو سو سے زیادہ جنگی طیاروں کو شامل کیا گیا جن میں ایف 35 جیسے لڑاکا طیارے بھی شامل تھے ۔

 

شمالی کوریا کو لگتا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی یہ جنگی مشقیں دراصل شمالی کوریا  پر حملے کی تیاری ہے اسی لیے کم جانگ نے جنوبی کوریا کو نشانہ بنایا ہے ۔

 

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+