امریکہ کی جو خوایش یوکرین میں پوری نہ ہو سکی اس کیلیے اس نے اب سیریا کا انتخاب کیا ہے

روس یوکرین جنگ میں یوکرین کی مدد کرنے پر روس امریکہ سے پہلے ہی نالاں ہے اور اب سیریا میں امریکہ کی نئ حرکت نے سونے پر سہاگہ کا کام کیا ہے اور روس کا غصہ ساتویں آسمان تک پہنچا دیا ہے کیونکہ امریکہ کے ایک جہاز نے سیریا میں روس کے فوجی ٹھکانے کے اتنے قریب جا کر اڑان بھری ہے کہ امریکہ کی اس اکسانے والی کاروائ سے ایسے لگتا ہے گویا اس نے روس کو للکارہ ہے ۔

 

اس لیے اب یہ قیاس لگاۓ جا رہے ہیں کہ امریکہ کی جو خواہش یوکرین میں پوری نہ ہو سکی وہ اپنی اس ادھوری خواہش کی تکمیل کیلیے سیریا کو ایک اور جنگ کا  میدان نہ بنا دے  اور اگر ایسا ہوا روس اور امریکہ کی فوجیں آمنے سامنے آئیں تو تیسری عالمی جنگ شروع ہو جاۓ گی ۔

 

امریکہ کے ایک ایندھن بھرنے والے طیارے نے سیریا کے طرطوس شہر میں اس طرح اڑان بھری کہ کبھی آگے کبھی پیچھے کبھی سیدھے  چکر لگا رہا تھا جس سے پیوٹن کو شدید غصہ آ گیا کیونکہ اس شہر میں واحد روسی فوج کا ایک فوجی ٹھکانہ موجود ہے ۔

 

روس اور امریکہ سیریا میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑے ہیں اور اب امریکہ نے روس کو للکارہ ہے لیکن امریکہ کی اس کاروائ نے پوری دنیا کو ڈرا دیا ہے کیونکہ سیریا میں دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان فاصلہ بہت کم ہے اور اسی لیے دونوں ملکوں کے درمیان ہر وقت جنگ کا خطرہ بنا رہتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+