جنوبی کوریا کو امریکہ نے شمالی کوریا کے مقابل لا کھڑا کیا

شمالی کوریا نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اس کو فضائ جنگی مشقیں فوراً روکنا ہوں گی کیونکہ اس سے پہلے امریکہ نے جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر جنوبی کوریا میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی امریکہ نے شمالی کوریا کے قریب جنگی ہتھیاروں کی تعیناتی بڑھانے کا اعلان بھی کیا ہے ۔

 

امریکہ اور جنوبی کوریا کی ان جنگی مشقوں کا جواب دیتے ہوۓ شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر اپنی طاقت دکھا دی اور کم جانگ اون نے جنوبی کوریا کے سرحد پر 180 جنگی طیارے اڑاۓ اور یہ جتا بھی دیا کہ امریکہ لگاتار اس کے غصے کو ہوا دے رہا ہے اگر جنگی مشقیں اسی طرح جاری رہیں تو شمالی کوریا بھی جوابی کاروائ کر سکتا ہے ۔

 

شمالی کوریا کے جنگی طیاروں کی اڑان کے بعد جنوبی کوریا نے بھی 80 جنگی طیارے اس سرحد پر روانہ کر دیے جنوبی کوریا امریکہ کی شہ پر شمالی کوریا کے سامنے تن کر کھڑا ہے اور شمالی کوریا کو اسی کے انداز میں جواب دیتے ہوۓ جنوبی کوریا نے یہ بیان دیا ہے کہ اگر کم نے اس پر حملے کا کوئ منصوبہ بنایا تو وہ بھی اس کا کرارہ جواب دے گا ۔

 

حالانکہ اگر دیکھا جاۓ تو اب تک شمالی کوریا میں جتنے بھی حکمران آۓ ہیں ان میں سے کم جانگ کے تیور سب سے خطرناک ہیں اگر پچھلے دس سالوں کا اندازہ لگایا جاۓ تو کم جانگ نے ہر سال میں دس میزائل ٹیسٹ کیے ہیں ۔

 

شمالی کوریا نے اب تک چھ مرتبہ ایٹمی ہتھیاروں کے ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے پانچ مرتبہ کم جانگ کے دور حکومت میں ہوۓ ہیں اور کم جانگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کم جانگ امریکہ کی دھمکیوں سے بھی نہیں ڈرتا بلکہ امریکہ کی ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر پابندیوں نے کم جانگ کو اور بھڑکا دیا ہے ۔

 

کم جانگ کے اس رویے اور بڑھتے ہوۓ ہتھیاروں سے سب سے زیادہ خطرہ جنوبی کوریا کو ہی ہے اسی لیے وہ امریکہ کی بغل میں ہی رہتا ہے دوسری طرف امریکہ کو بھی ہندالکاہل میں اپنا تسلط برقرار رکھنے کیلیے اور بحرالکاہل میں اپنے جہازوں کی تعیناتی کیلیے جنوبی کوریا کی مدد درکار رہتی ہے ۔

 

لیکن اب امریکہ پہلے ہی یوکرین اور تائوان کے ساتھ دو دو جنگی مورچوں پر الجھا ہوا ہے اسی لیے کم جانگ نے موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوۓ جنوبی کوریا کو ڈرانا شروع کر دیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+