تنزانیہ میں آج ایک مسافر طیارہ وکٹوریا جھیل میں گر کر حادثے کا شکار ہو گیا
- 07, نومبر , 2022
تنزانیہ میں آج ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا یہ طیارہ وکوبا ہوائ اڈے کے قریب مشرقی افریقہ کی سب سے بڑی جھیل وکٹوریا جھیل میں ایمرجنسی طور پر اتارنا پڑا ہے یہ جہاز دارالاسلام سے وکوبا جا رہا تھا اس جہاز میں انچاس مسافر سوار تھے حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں میں سے 23 افراد کو اب تک بچا لیا گیا ہے ۔
پریسین طیارہ جو آج حادثے کا شکار ہوا ہے یہ تنزانیہ کی سب سے بڑی نجی ایئر لائن ہے جو کہ جزوی طور پر کینیا کی ملکیت ہے یہ ایئر لائن علاقائ پروازیں چلاتی ہے یہ مسافر طیرہ اپنی منزل کے بہت قریب پہنچ چکا تھا اور وکوبا ایئر پورٹ سے صرف 100 میٹر کے فاصلے پر آج صبح ظوفان اور خراب موسم کے باعث اچانک اس طیارے کو وکٹوریا جھیل میں اتارنا پڑا ۔
اس طیارے کا کچھ حصہ اب بھی پانے کے اوپر سے نظر آ رہا ہے اور ابھی تک مکمل طیارہ ڈوبا نہیں ہے اس لیے مسافروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور مختلف ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے اس مسافر طیارے تک پہنچ کر زیادہ سے زیادہ جانیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں ۔
تنزانیہ مشرقی افریقہ کا ایک اہم ملک ہے یہاں ایک سو سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں اکثریت عیسائ مزہب سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے اسلام دوسرا بڑا مذہب ہے ہر مذہب کے لوگوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔
تبصرے