امریکی ڈالر 222 روپے کا ہو گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اڑان جاری ہے  جبکہ دوسری جانب  روپیہ مسلسل زبوحالی کا شکار ہے  ۔

 

نیوز ٹوڈے :واضح رہے کہ  آج صبح کاروباری دن  کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ یا  جبکہ روپیہ کا گراوٹ کی جانب سفر مسلسل جاری ہے ۔

 

یاد رہے کہ انٹر بینک میں امریکی  ڈالرآج 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے  تک جا پہنچا ہے ،جبکہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 221 روپے 92 پیسے پر اختتام پذیر ہوا تھا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی  آج صبح کاروبار کا اچھا آغاز ہوا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 238 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42095 پر  پہنچ چکا ہے ۔

 

خیال رہے کہ پاکتان کی معیشت پچھلے کئی عرصے سے مسلسل  مشکلات کا شکار ہے جس  کے باعث  مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ، پٹرول ،گیس اور خوارک کی اشیاء میں  بھی  بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے ۔

 

عوام کی جانب سے حکومت پر آ ئے دن تنقید  کی جا رہی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ روز مرہ کی اشیاء خریدنے کے لیے بھی عوام میں سکت موجود نہیں ، مہنگائی دنوں میں دگنی ہو تی جا رہی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : امریکی ڈالر 220روپے کا ہوگیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+