بابراعظم بڑے میچز کا پلیئر ہے ، سیمی فائنل میں رنز کرے گا ،میتھیو ہیڈن

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے مینٹور میتھیو ہیڈن کی جانب سے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک بڑا پلیئر ہے ، بڑے میچز میں رنز بنا سکتا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : میتھیو ہیڈن نے نے بیان دیتے ہو ئے کہا کہ کئی بڑے بڑے پلیئر آئوٹ آف فارم ہو ئے ہیں ،مگر بڑےا پلیئر ہمیشہ پریشیر میچ میں اچھا پرفارم کر کے ٹیم کو فتح دلوا سکتا ہے ۔

 

میتھیو ہیڈن نے پاکستان ٹیم کی بالنگ پر بات کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کے پاس چار فاسٹ بالرز  موجود ہیں جن کے آ گے دنیا کا کوئی بھی بیٹر گھبرا سکتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ شاہین کے واپس آ نے سے ٹیم کو اچھا مومینٹم ملا ہے ۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹاپ آرڈر کے ناکام ہونے کے باوجود  مڈل آرڈر نے بہترین کھیل پیش کیا ہے جس کے باعث ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو ئی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : میتھیو ہیڈن نے محمد حارث کی بھی تعریف کی اور ان کی بیٹنگ کو ٹیم کے لیے اہم قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ  بابر اعظم بھی جلد ہی فارم میں واپس آ جائے گا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ آسان حریف نہیں ، ہمیں میچ جیتنے کے لیے اپنا سو فیصد دینا ہو گا ،سڈنی کی پچ پاکستانیوں کو سوٹ کرے گی ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کا نام آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+