روس نے امریکی انتخابات میں مداخلت تسلیم کرلی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس کے  اعلیٰ حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے امریکہ کے انتخابات میں مداخلت کی اور وہ آئندہ بھی اسی لائحہ عمل سے کام کریں گے۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  روسی صدر کے قریبی دوست پریگوزین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ  ہم نے امریکی انتخابات میں مداخلت کی اور آئندہ بھی کریں گے ۔

 

یاد رہے کہ روس کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آ یا ہے جب امریکہ میں وسط مدت کے انتخابات جاری ہیں ۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کی جانب سے پریگو زین کے امریکی انتخابات میں مداخلت  سے متعلق معلومات فراہم کرنے  پر ایک کروڑ ڈالر  کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا ۔

 

امریکہ کی جانب سے حالیہ عرصے میں بار بار روس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی جانب سے امریکی انتخابات میں مداخلت کی گئی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب پریگوزین  پر امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے کئی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے تمام دعووں کی تصدیق کر دی ہے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+