پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے میلبرن پہنچ گئی
- 10, نومبر , 2022

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان ٹیم فائنل میں شرکت کرنے کے لیے میلبرن پہنچ چکی ہے ۔
نیوز ٹوڈے : قومی ٹیم کل صبح 11 بجے میلبرن میں پریکٹس کے لیے نیٹ سیشن میں حصہ لے گی جس میں بولنگ ، بیٹنگ او فلڈنگ پر کام کیا جا ئے گا ۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل میلبرن میں کھیلا جا ئے گا ،پاکستان فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ حریف ٹیم کا فیصلہ آ ج انگلینڈ اور بھارت کے مقابلے میں ہوگا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد بابر اعظم بھی اپنی کارکردگی سے مطمئن نظر آ رہے ہیں، جبکہ محمد رضوان نے بھی اوپننگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر کے ٹیم کی جیت کے لیے امکانات پیدا کر دیے ہیں ۔
یاد رہے کہ سیمی فائنل سے قبل بھی قومی کپتان بابر اعظم ٹیم سے علیحدہ نیٹس میں میتھیو ہیڈن کے ہمراہ بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے تھے ۔
دوسری جانب پاکستان کے گیند باز بھی پر عزم ہیں او ر فائنل کھیلنے کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں ۔
مزید پڑ ھیں : بھارت اور انگلینڈ کے مابین میچ آ ج دوپہر 1 بجے کھیلا جا ئے گا

تبصرے