ایران نے روس کیلیے اپنے ہتھیاروں کے خزانے کا منہ کھول دیا جس سے امریکہ اور برطانیہ کو منہ کی کھانی پڑی

ایران نے سعودی عرب اور امریکہ کے بعد اب برطانیہ  کے خلاف بھی جنگی مورچہ کھول دیا ہے اور اس نے اب برطانیہ کو بھی دو ٹوک دھمکی دے دی ہے کہ وہ اس کے ملکی مسائل یعنی حجاب کے مسئلے پر دخل اندازی نہ کرے اگر وہ باز نہ آیا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔

 

برطانیہ پہلے ہی ایران سے ناراض ہے کیونکہ ایران نے روس کو خطرناک ہتھیار دیے ہیں جو یوکرین کو تباہ کر رہے ہیں اور برطانیہ اور امریکہ اپنا مقصد حاصل کرنے میں ناکام ہوتے نظر آ رہے ہیں انھیں یہ یقین تھا کہ یوکرین کو تو بہت سے ملک ہتھیار دے رہے ہیں جن کے آگے روس کے ہتھیار کم پڑ جائیں گے اور روس خود بخود ہی پیچھے ہٹ جاۓ گا ۔

 

لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ایران نے عین ضرورت کے وقت روس کیلیے اپنے ہتھیاروں کے خزانے کا منہ کھول دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے ایران سے اختلافات بھی بڑھنے لگے ہیں اور اب امریکہ اور سعودی عرب کے بعد برطانیہ بھی ایران کے ملکی اور ذاتی معاملات میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس پر ایران نے اسے کھلی دھمکی دے دی ہے ۔

 

چند روز قبل ایران نے سعودی عرب پر بھی بڑے حملے کا فیصلہ کر لیا تھا کیونکہ ایرانی دعوے کے مطابق سعودی عرب نے بھی ایسا ہی کیا تھا جیسے اب برطانیہ کر رہا ہے ایران کی جنگی تیاریوں کو دیکھتے ہوۓ امریکہ نے بھی سعودی عرب کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا تھا ۔

 

امریکہ نے نہ صرف سعودی عرب کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا بلکہ اس نے ایران کو ڈرانے کیلیے اپنے خطرناک جنگی طیارے بھی ایرانی سرحد پر روانہ کر دیے تھے لیکن ایران پر امریکہ کی دھمکیوں کا اثر ہوتا دکھائ نہیں دے رہا الٹا ایران نے امریکہ کے ایک اور دوست کو بھی آنکھیں دکھا دیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+