بھارت کے پاس کو ئی فاسٹ بالر نہیں ، ان کا ہارنا ہی بنتا تھا ، شعیب اختر

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کے سابق کھلاڑی اور دنیائے کرکٹ کے تیز ترین گیند باز شعیب اختر نے  بھارت کی ہار کے بعد بھارتی میڈیاکو ایک بیان دیا جس میں انہوں نے بھارت کی ہار کی تمام وجوہات بتا دیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شعیب اختر نے کہا کہ بھارت کے پاس کو ئی فاسٹ بالر نہیں ، ایک بھی کوالٹی فاسٹ بالر کے نہ ہونے سے بھارت  کو شرمناک ہار کا سا منا کرنا پڑا ۔

 

انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارت سیمی فائنل میں کھیلا ہے اس کے بعد ان کا ہی ہارنا بنتا تھا ، انگلینڈ نے دلیر کرکٹ کھیلی جبکہ بھارت اپنے دائرے سے باہر نکل کر نہیں ہو سکا ۔

 

اس سے قبل شعیب اختر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر ویڈیو پیغام میں  بھارت کو کہا تھا کہ ہم آ پ کو میلبرن میں دیکھنا چاہتے ہیں،لہٰذا سیمی فائنل جیت جا ئیے گا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ نے ایک طرفہ مقابلہ بھارت کو ہرایا،بھارتی فاسٹ بالرز بالکل  بے بس نظر آ ئے ،انہوں نے بٹلر اور ہیلز کا کوئی مقابلہ نہیں کیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان کی میچ سے قبل میلبرن میں پریکٹس جاری

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+