سیمی فائنل میں ذلت آمیز شکست نے بھارتی کپتان روہت شرما کو رُلا دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں  تاریخی شکست کے بعد بھارت مداحوں کے ساتھ ساتھ بھارتی کپتان بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پا ئے ،  روہت شرما کی روتے ہو ئے سوشل  میڈیا پر تصاویر کافی وائرل ہو   رہی ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی روہت شرما کچھ خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکے ، اس سے قبل بھی  ٹورنامنٹ کے پہلے ہونے والے میچز میں روہت شرما کی کو ئی خاص کارکردگی نہیں تھی ۔

 

یاد  رہے کہ پورے بھارت سے  روہت شرما کی بیٹنگ اور کپتانی کو لے کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، سابق کرکٹرز نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ روہت شرما کیہ فارم کپتانی کے بعد کافی حد تک متاثرہو ئی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو وائرل ہو ئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ  روتے ہوئے اپنے آنسو صاف کر رہے ہیں ،اس ویڈیو کو لے کر کہیں  تبصرے ہو رہے ہیں تو کہیں صارفین میمز بنا کر اس کو وائرل کر رہے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : میلبرن میں تیز بارش ، فائنل متاثر ہونے کا امکان

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+