ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز میں 4000 رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت کے بلے باز ویرات کوہلی نے  ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز میں 4000 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ، وہ اس  فارمیٹ   میں اتنے رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن چکے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : ورلڈکپ میں انگلینڈ  کے خلاف سیمی فائنل میں 50 رنز کی اننگز کے دوران انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ۔

 

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کل ملا کر  115 میچز کی 107 اننگز میں 4008 رنز بنا چکے ہیں ۔

 

دریں اثنا ءان کی  ایوریج 52.74 جبکہ  اسٹرائیک ریٹ 137.97 رہا،یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے اب تک اس فارمیٹ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں ایک سنچری اور 37 ففٹیز بنائی   ہو ئی ہیں۔

 

ویرات کوہلی  ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹر ہیں جبکہ  دوسرے نمبر پر روہت شرما 3853 رنز کے ساتھ براجمان ہیں۔

 

 اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل 3531رنز کے ساتھ تیسرے اور بابراعظم 3323رنز کے ساتھ  چوتھے نمبر پر  موجود ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ 3 سال تک آوٹ آف فارم   میں ہونے کے باعث ویرات کوہلی پر بھارت کے اندر سے ہی کافی تنقید کی گئی مگر  اب انہوں نے کم بیک کر کے ناقدین کو چپ کروا دیا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : سیمی فائنل میں ذلت آمیز شکست نے بھارتی کپتان روہت شرما کو رُلا دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+