انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو  ٹی 20 ورلڈ کپ  کے فائنل میں  5 وکٹوں سے  شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ،واضح رہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں فتح کے بعد انگلینڈ کو وائٹ بال کرکٹ کا بادشاہ قرار دے دیا گیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور بہترین بو لنگ کے ذریعے پاکستان ٹیم کو 137  رنز پر روک دیا،پاکستان کے بلے باز ایک مرتبہ پھر اچھا ٹوٹل بنانے میں ناکام رہے ۔

 

یاد رہے کہ بابر اعظم اور شان مسعود کی جانب سے ایک پارٹنرشپ لگائی گئی جس سے پاکستان گیم میں واپس تو ضرور آیا مگر عادل رشید  نے بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر  گوگلی کے ذریعے  پویلین کی راہ دکھائی ۔

 

دوسری جانب انگلینڈ کی بیٹنگ شروع ہو ئی تو پاکستان  کے فاسٹ بالرز نے شروع سے ہی انگلش بلے بازوں پر اپنا دبائو بنا کر رکھا ،مگر دنیا کی بہترین بیٹنگ لائن اپ کے آگے 137 رنز کا دفاع کرنا پا کستان کے لیے مشکل ثابت ہوا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف ، نسیم شاہ اور شاداب خان کی جانب سے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا ، یہ وجہ تھی  کہ 137  رنز کا ہدف بھی انگلینڈ  نے ایک اوور پہلے حاصل کیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز میں 4000 رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+