137 رنز کا دفاع کرنے کے لیے پاکستانی بولرز نے 100 فیصد دیا اور اچھی لڑائی کی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کی بولنگ نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے ، یاد رہے کہ بھارتی میڈیا بھی پاکستانی گیند بازوں  کا دیوانہ ہو چکا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے: بھارت سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس تجزیہ کار  کی جانب سے بھی پاکستانی بولرز کی تعریفوں کے پل باندھے جا رہے ہیں ، سابق بھارتی کرکٹر ہارشا بھوگلے کی جانب سے  بیان جاری کیا گیا کہ پاکستان نے 137 رنز  کے ہدف کو بھی پوری جان لگا کر دفاع کیا اور  ہر کھلاڑی نے اپنا 100 فیصد دیا ۔

 

یاد رہے کہ پاور پلے میں پاکستانی بولرز نے  انگلینڈ کی 3 وکٹیں گرا دی تھیں جس سے مومینٹم کا فی حد تک پاکستان کے حق میں چلا گیا تھا ،واضح رہے کہ پاکستان نے فیلڈنگ میں بھی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ  میچ کے فیصلہ کن موقع پر  شاہین شاہ آفریدی ان  فٹ ہو گئے جس کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا  اور شکست کھانی پڑی ،دوسری جانب مداحوں کی جانب سے پاکستان کو بھرپور اسپورٹ کیا جا رہا ہے ،ان کا  کہنا ہے  کہ شاہین شاہ آفریدی کا صحت یاب ہونا ہمارے لیے  زیادہ ضروری ہے۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان کو فائنل میں بڑا دھچکا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+