امریکا اور چین کے صدور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
- 15, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکا اور چین کے صدور نے انڈونیشیا میں ایک ملاقات کی ہے جہاں تائیوان اور یوکرین کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ دونوں لیڈرز نے باہمی تعلقات کو قائم رکھنے پرزور دیا۔
نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی۔
عالمی میڈیا کے مطابق اس ملاقات کا مقصد امریکا اور چین کے مابین تنازعات کو روک کر اچھے تعلقات قائم کرنا تھا ۔
اس کے بر عکس ملاقات میں دونوں صدور نے باہمی اختلافات کم کرنے کی اُمید کا بھی اظہار کیا تا کہ عالمی سطح پر امن قائم کیا جا سکے ۔
اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا بیان سامنے آیا کہ بالی میں امریکی صدر اور چینی صدر نے ترجیحات اور مسائل پر کھل کر ایک دوسرے سے مشاورت کی اور تبادلہ خیال کیا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے چینی صدر سے شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی پر تحفظات کا اظہار کیا اور یوکرین کے معاملے پر بھی حفاظتی اقدامات کرنے پر زور دیا ۔
مزید پڑ ھیں : پیوٹن کی فوج نے خیرسون کو خالی کر کے زیلینسکی کو ایک نئ مشکل میں ڈال دیا ہے
تبصرے