اسرائیل فلسطین جنگ بندی معاہدے میں دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے
- 29, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: غزہ میں جنگ بندی کے دوران اب تک 50 اسرائیلی قیدی اور 150 فلسطینی قیدی رہا کیے جا چکے ہیں ان رہائی پانے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں اور معاہدے کی ایک اور شق کے مطابق اب تک غزہ سے 18 غیر ملکی باشندے اور ایک روسی باشندہ بھی رہا کیا جا چکا ہے غیر ملکیوں میں تھائی لینڈ کے قیدی شامل ہیں معاہدے کے دوران اب تک فلسطین سے رہائی پانے والے قیدیوں میں 119 بچے اور 31 خواتین شامل ہیں ۔
امریکی میڈیا نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ رہا کیے گۓ فلسطینی قیدیوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا گیا تھا انہیں دوران قید کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تھا 7 اکتوبر سے لے کر اب تک مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کے مغربی کنارے سے 3 ہزار 2 سو 60 فلسطینی قید کیے جا چکے ہیں جنگ بندی معاہدے میں دو دن کی مزید توسیع کر دی گئی ہے ان دو دنوں میں 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 60 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جاۓ گا معاہدے کی شرائط وہی ہوں گی جو پہلے چار روز کیلیے طے کی گئی تھیں ۔
تبصرے