کون سی معروف بھارتی اداکارہ پاکستان میں موجود ہے؟

بھارتی اداکارہ ممتاز

نیوزٹوڈے:   60 اور 70 کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی لیجنڈ اداکارہ ممتاز ان دنوں کراچی میں موجود ہے اور حالیہ وہ جیو پاکستان کی کی مہمان بھی بنی۔ انہوں نے پروگرام میں اپنے کیرئیر اور فلموں کی بات کیں اور کہا کہ میں بھارت میں پیدا ہوئی اور میرے والدین ایران سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد کے کچھ دوست پاکستان میں رہتے تھے تو مجھے بھی پاکستان آنے کا بہت شوق تھا، لیکن میں نے آنے میں بہت دیر کر دی۔ پاکستان اور بھارت دونوں کے لوگ بہت محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری میں قدم 7 سال کی عمر میں رکھا اور اس کے بعد 26  سال کی عمر تک کام کیا ، شادی کے بعد اداکاری کو بھی خیر آباد کہہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ میرے ساتھ کوئی بھی کام نہیں کرنا چاہتا تھا ، صرف دلیپ کمار اور راجیش کھنہ نے میرے ساتھ کام کیا اور ہم دونوں کی فلمیں ہٹ ہوئی ہیں اور ان کی تمام فلموں کے گانے بھی ہٹ ہوئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میری فلموں کی نقل پاکستان نے بھی کیں ہے لیکن اصلی اصلی ہوتی ہے، کوئی آسٹسٹ یہ نہیں کہہ سکتا کون سا گانا ہٹ ہو جائے ۔ انہوں نے پاکستان کے اداکار احسن خان اور ماہرہ خان کی اداکاری کی تعریف کیں۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+