افتخار احمد کا آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے بیان

آل راونڈر افتحار احمد

نیوزٹوڈے:   پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر افتحار احمد نے ایک سوال کیا کہ پاکستان آسٹریلیا میں کیوں نہیں جیت پاتا؟ بھارت بھی آسٹریلیا میں جا کر جیت سکتا ہے ،لیکن ہم نہیں جیت رہے ، ہمیں، 250 رنز والی سوچ بدلنی ہو گی۔ ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنا آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارگردگی نہیں دکھائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنی سوچ بدلنی ہو ہو گی۔ افتخار احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں رنز کے پیچھے بھاگنا پڑتا ہے، اور رنز بنانے کا ارادہ دکھانا پڑتا ہے۔ آپ کوالٹی دکھائے گے تو ہی ہم میچ جیت سکتے ہیں۔ اگر آپ کی سوچ 250 یا 270 والی ہی ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، کہ جب پورا دن میچ کھیلا اور صرف 200 رنز بنائے ، اب 90 اوورز میں 400 رنز بنانا ہی پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھے سالوں میں وقفے وقفے سے ٹیسٹ میچ کھیلے، اگر ایک پلئیر کو چن لیا جاتا ہے تو اس کو بھر پور موقع دیا جانا چاہیے۔ پاکستان سٌپر لیگ کے نویں سیزن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس بار ملتان سلطان کا حصہ رہے گے اور ان کی خوائش ہے کہ وہ ایک بار پھر پی ایس ایل چیمپئین ٹیم کا حصہ بنے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+