سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی
- 21, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: سونے کی قیمتوں میں ابھی بھی اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ انٹریشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پانچ ڈالر کی کمی کے بعد اب 2055 ڈالر کی سطح تک آپہنچی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی اور اس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار اور دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
تبصرے