چینی، چاول ،آٹے، کوکنگ آئل کی قیمتیں کم ہو گئیں
- 22, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: ملک بھر میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار 0.51 فیصد کمی کی گئی ہے اور سالانہ 42.60 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں میں ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق،21 دسمبر کو روزمرہ استعمال ہونے والی 9 اشیاء میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا اور 18 اشیا میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ان اشیا میں کمی دیکھنے میں آئی:
-
آلو کی قیمت میں 13.17فیصد کمی ہوئی
-
پیٹرول میں 4.97 فیصد
-
ڈیزل 4.68 فیصد
-
ٹماٹر 3.45فیصد
-
چینی 1.16فیصد
-
آٹا0.33فیصد
-
چکن 0.13فیصد
-
باسمتی چاول 0.11فیصد
-
5 لیٹر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.07 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ ان اشیا میں اضافہ ہوا۔
-
انڈوں کی قیمت میں 10.42فیصد
-
جلانے کی لکڑی 1.23فیصد
-
پیاز 1.19فیصد
-
دال مونگ 0.88فیصد
-
دال چنا 0.79فیصد
-
لہسن 0.40 فیصد
-
اری چاول 0.40فیصد
-
دال مسور 0.30فیصد
-
ایل پی جی 0.26فیصد
-
کیلا 0.19فیصد
-
شرٹنگ 0.15فیصد
-
جارجٹ کی قیمت میں 0.13فیصد کااضافہ ہوا
تبصرے